اسرائیل کی طرف سے غزہ پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے منگل کو کہا کہ "غزہ جل رہا ہےاور فوج حماس کے ڈھانچے کو پوری قوت کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔ کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کا مقصد قیدیوں کی بازیابی کے حالات پیدا کرنا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فورسز اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گی جب تک غزہ میں مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبيو نے تل ابیب روانگی کے موقع پر کہا کہ حماس کے پاس جنگ بندی قبول کرنے کے لیے "انتہائی مختصر مہلت" ہے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔ شہر سے تقریباً تین لاکھ فلسطینی جنوب کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ غزہ میں رات بھر غیر معمولی شدت کے حملے کیے گئے۔ ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی بمباری میں آٹھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اس طرح گذشتہ روز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے اسرائیلی کارروائی کے تباہ کن انسانی اثرات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجاریک نے کہا کہ شمالی غزہ میں حملے "عام شہریوں پر ہولناک اثرات مرتب کر رہے ہیں جو بھوک اور اذیت ناک حالات کا شکار ہیں"۔ انہوں نے شہریوں اور انسانی کارکنوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا۔
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا