International

حماس غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئی

حماس غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس نے بتایا ہے کہ وہ غزہ کا کنٹرول فلسطینی ٹیکنو کریٹ کمیٹی (ماہرین پر مشتمل کمیٹی) کے سپرد کرنے کیلیے تیار ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ رفح بارڈر کراسنگ کو چند دنوں کے اندر مکمل طور پر دوبارہ کھولا جائے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول تیار ہیں، فائلیں مکمل ہیں اور اس منتقلی کی نگرانی کیلیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے تمام شعبوں کا انتظام مکمل طور پر ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو منتقل کیا جا سکے۔ حازم قاسم نے مزید کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ کو دونوں طرف سے کھولا جانا چاہیے تاکہ غزہ کی پٹی میں داخلے اور وہاں سے نکلنے کی مکمل آزادی ہو اور اس میں اسرائیل کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments