سعودی عرب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ ان منصوبوں میں لچکدار ٹھنڈی سڑکوں کی توسیع، ماحول دوست شجرکاری اور معذور افراد کے لیے مخصوص راستے شامل ہیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شاہرات کے مطابق ٹھنڈی سڑکوں کی پائلٹ اسکیم 2023ء میں شروع کی گئی تھی، جس کی کامیابی کے بعد رواں سال اس کا دائرہ 82 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب تک مشعرِ عرفات میں 84 ہزار مربع میٹر سے زائد سڑکیں ایسی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی جا چکی ہیں جو سورج کی شعاعوں کو کم جذب کرتی ہیں، سطح کی حرارت کو 12 درجے تک کم کرتی ہیں اور صبح کے وقت 30 سے 40 فیصد شعاعیں واپس منعکس کر دیتی ہیں۔ اس اقدام سے توانائی کی بچت، فضائی آلودگی میں کمی اور حجاج کے لیے ایک آرام دہ ماحول میسر آئے گا۔ پیدل عازمین حج بالخصوص بزرگ حجاج کے لیے، لچکدار ربڑ سے بنی نئی سڑکوں کی تعمیر میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسجد نمرہ سے لے کر مشاعر کی ٹرین اسٹیشن تک 16 ہزار مربع میٹر رقبے پر یہ سڑکیں بچھائی جا چکی ہیں۔ روڈ ریسرچ سینٹر کی آزمائشوں سے ثابت ہوا ہے کہ یہ سڑکیں زیادہ محفوظ، آرام دہ اور پائیدار ہیں۔ اس منصوبے میں سبز ماحول کو فروغ دینے کے لیے مسجد نمرہ سے ٹرین اسٹیشن تک 1200 میٹر طویل راستے کے کناروں پر درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ حجاج کے لیے ہوا کو مرطوب بنانے کے لیے رذاذ (اسپرے) ٹیکنالوجی اور پینے کے پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عبدالرحمن فقیہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیے گئے۔ معذور حجاج کے لیے بھی ایک بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عرفات کے میدان میں جبلِ رحمت کی طرف جانے والے پیدل راستے میں 4 ہزار میٹر طویل ایک علیحدہ راستہ مخصوص کیا گیا ہے۔ یہ راستہ نرم اور ٹھنڈے مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ گرمی کے اثراتکو کیا جا سکے اور معذوروں کے ساتھ آنے والے افراد کو بہتر نقل و حرکت میسر ہو۔ جنرل اتھارٹی برائے شاہرات سعودی عرب میں شاہراہوں کی نگرانی اور ترقی کی ذمے دار ہے۔ ادارے کا ہدف ہے کہ 2030ء تک سعودی سڑکوں کا معیار دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہو اور سڑک حادثات میں اموات کی شرح ہر ایک لاکھ افراد پر پانچ سے کم ہو۔ اس وقت سعودی عرب کے پاس دنیا کی سب سے بڑی شہری رابطہ شاہراہوں کا جال ہے، جس کی مجموعی لمبائی 73 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے۔
Source: social media
داعش نے شام کی نئی سرکاری فوج کے خلاف "پہلے حملے" کی ذمے داری قبول کر لی
برطانیہ نے نئی اسرائیلی بستیوں کو فلسطینی ریاست کی راہ میں ’دانستہ رکاوٹ‘ قرار دے دیا
اسرائیل پر حوثیوں کے میزائل حملے جاری، کامیابی سے روک رہے ہیں : اسرائیلی فوج
مکہ مکرمہ میں طبی ماہرین نے مصری خاتون حاجی کی بینائی بحال کر دی
غزہ کی صورتِ حال بہتر ہونے تک اسرائیل کے بارے میں مؤقف 'سخت' ہونا چاہیے: میکرون
ہم غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہیں: حماس اہلکار
’خاندانی منصوبہ بندی غیراسلامی نہیں‘، بلوچستان میں علماء عوام کو آگاہی دینے کے لیے میدان میں
غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار
ٹرمپ کے گولڈن ڈوم کے لیے بری خبر، یہ دفاعی سسٹم کینیڈا کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا
امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک
لندن، گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف
"بھوکے ہیں، ہفتے میں ایک بار کھانا کھاتے ہیں".... غزہ سے 9 بچوں کی ماں کی روداد
قیدیوں کی چیخوں کی آوازیں ... فون کالوں سے اسرائیلیوں میں خوف و ہراس