International

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق

امریکا میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق کردی گئی جو کہ اگلے سال سے بند کردیے جائیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔ اس سے قبل رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکہ) کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ان سکوں کے بنانے کی قیمت اور ان کی افادیت پر طویل عرصے سے بحث بھی جاری ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق گزشتہ 10 سال میں سکوں کی پیداوار کی لاگت 1.3 سینٹ سے بڑھ کر 3.69 سینٹ فی سکہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کا پہلی بار اجرا 1793 میں کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments