International

فلسطین کو تسلیم کرنے سے ہی امن آئے گا: سعودی عرب

فلسطین کو تسلیم کرنے سے ہی امن آئے گا: سعودی عرب

سعودی عرب کے وفد نے فلسطین پر ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے ہی امن حاصل ہوگا۔ اس اجلاس کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کر رہے تھے۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ امن ازحد ضروری ہے اور اس میں بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ سعودی وفد نے عالمی کانفرنس کی تیاری کے لیے منعقد اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد نے فلسطینی حکومت کی حمایت کا مطالبہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس کی اصلاحی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جاں نوئل بارو نے جمعہ کی سہ پہر غزہ کے بارے میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی کے ارکان کی میزبانی کی۔ اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر کانفرنس جون میں نیویارک میں ریاض اور پیرس کی مشترکہ صدارت میں منعقد کی جائے گی۔ سعودی عرب اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ دو ریاستی حل کی حمایت سعودی عرب کا کئی دہائیوں سے ایک مضبوط اور مستقل موقف ہے۔ اقوام متحدہ میں سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس ایک رسمی اور جامع راستہ ہے جو ایک منصفانہ اور مستقل حل تک پہنچنے کی بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments