اقوام متحدہ نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی اب اس تنازع کے سب سے ظالمانہ مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے غزہ میں انسانی بحران پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 فیصد غزہ یا تو اسرائیلی فوجی زون قرار دیا جا چکا ہے یا وہ علاقہ ہے جہاں لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ’اگر امداد تک فوری اور مسلسل رسائی نہ دی گئی تو مزید لوگ جان سے جائیں گے اور اس کے طویل المدتی نتائج پوری آبادی پر انتہائی گہرے ہوں گے۔‘ غزہ میں جاری انسانی بحران،تصویر کا ذریعہGetty Images اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ تقریباً 400 ٹرکوں کو شالوم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے تاہم صرف 115 ٹرکوں کا سامان ہی ابھی لوگوں تک پہنچ سکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’محصور شمالی غزہ میں اب تک کچھ بھی نہیں پہنچا۔‘ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطابق ادارے نے گندم کا آٹا، بچوں کی خوراک، غذائی سپلیمنٹس اور ادویات تقسیم کی ہیں اور کچھ بیکریاں جنوبی اور وسطی غزہ میں کام کر رہی ہیں۔ لیکن یہ نہ بھولیں کہ ہم ایک فوجی کارروائی کے بیچ میں کام کر رہے ہیں۔‘ ان کے مطابق اب تک منظور شدہ امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
Source: Social Media
فلسطین کو تسلیم کرنے سے ہی امن آئے گا: سعودی عرب
غزہ میں جو کچھ ہو رہا وہ نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے: یورپی کونسل
انڈیا اور پاکستان کے ساتھ کام کر کے دیکھوں گا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
افغانستان: پولیس نے موسیقی سننے پر 14 افراد حراست میں لے لیے
بنگلا دیش: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
امریکہ : حکومتی اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کا ٹرمپ کا حکمنامہ عدالت نے روک دیا
مشتری اپنے موجودہ سائز سے دو گنا بڑا تھا:نئی تحقیق کا انکشاف
غزہ میں فلسطینی جنگ کے سب سے ’ظالمانہ مرحلے‘ سے گزر رہے ہیں: اقوام متحدہ
ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے
جرمنی میں چاقو حملے کا ایک اور خوفناک واقعہ, متعدد افراد زخمی
نہتے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، اقوام متحدہ
ہارورڈ کے خلاف اقدام کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر یہود دشمنی کا الزام
بیلجیئم : مسقبل کی ملکہ کا تعلیمی سلسلہ بھی ٹرمپ کے اقدام کے باعث منقطع ہونے کا خطرہ
کراچی میں کورونا سے 4ہلاکتیں، ماہرین نے خطرے کا عندیہ دیدیا