International

روس نے کیئو پر 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے، کم از کم 14 افراد زخمی: یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ

روس نے کیئو پر 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے، کم از کم 14 افراد زخمی: یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ

یوکرین کے دارالحکومت کیئو کی انتظامیہ کے مطابق شہر پر روس کے بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ روس نے کیئو پر 250 ڈرونز اور 14 بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حملہ جنگ کے آغاز کے بعد شہر پر ہونے والے سب سے بڑے فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔ یوکرینی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ چھ میزائل اور 245 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا: ’ایسے ہر حملے کے بعد دنیا کا یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے کہ جنگ کے طویل ہونے کی اصل وجہ ماسکو ہے۔‘ یہ بمباری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس اور یوکرین نے ترکی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیئو میں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ہوئے جن میں گھروں، کاروباری مقامات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 64 سالہ مقامی رہائشی اولہا چیروخا جو شہر کے وسطی علاقے کے قریب رہتی ہیں، نے خبر رساں ادارے رؤئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ’کاش وہ جنگ بندی پر متفق ہو جائیں۔ ایسے بم گرانا بہت ظلم ہے۔ میری تین سالہ نواسی خوف سے چیخ رہی تھی۔‘ کیئو کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے روس کے مشترکہ فضائی ہتھیاروں کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’دشمن اپنی ڈرونز کی حکمت عملی میں مسلسل بہتری لا رہا ہے اور ساتھ ہی بیلسٹک حملے بھی کر رہا ہے۔‘ زیلنسکی نے مزید کہا کہ: ’صرف وہ اضافی پابندیاں جو روسی معیشت کے کلیدی شعبوں کو نشانہ بنائیں، ماسکو کو جنگ بندی پر مجبور کر سکتی ہیں۔‘ گذشتہ ہفتے روس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے روس کے مختلف علاقوں جن میں ماسکو بھی شامل ہے، پر سینکڑوں بارودی ڈرونز سے حملے کیے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق 485 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments