ایک سینیئر حماس اہلکار نے بتایا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروہ نئے غزہ سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے امریکی مندوب سٹیو وٹکوف کے منصوبہ پر ’رضامندی کا اظہار‘ کیا ہے اور اسے حماس سے ایک باضابطہ ردِ عمل کا انتظار ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت حماس 10 زندہ یرغمالی واپس کرے گا جبکہ 18 مردہ یرغمالیوں کی لاشیں دو مراحل میں واپس کی جائیں گی اور اس کے بدلے 60 روزہ سیزفائر کیا جائے گا اور ساتھ ہی اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔ حماس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ تجویز ان کے بنیادی مطالبوں کو پورا نہیں کرتی جن میں جنگ کا خاتمہ شامل ہے اور وہ اس حوالے باضابطہ ردِ عمل آنے والے دنوں میں دیں گے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال اس بارے میں ردِ عمل نہیں دیا گیا ہے لیکن وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے جمعرات کو اطلاعات کے مطابق یرغمالیوں کے خاندانوں کو بتایا کہ انھوں نے وٹکوف کے منصوبے کو تسلیم کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ، قطر اور مصر کی سہولت کاری کے تحت ہونے والے سیزفائر کے کو ختم کرتے ہوئِے اسرائیل نے 18 مارچ غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے فوجی کارروائی کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ حماس پر 58 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے جن میں سے اس کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 20 اب بھی زندہ ہیں۔ 19 مئی کو اسرائیلی فوج نے اپنی فوجی کارروائی میں توسیع کی تھی جس میں نتن یاہو کے مطابق فوجیں ’غزہ کے تمام علاقے‘ کا کنٹرول سنبھال لیں گی۔ غزہ میں وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 10 ہفتوں کے دوران چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ چھ لاکھ افراد کو اسرائیلی زمینی آپریشن کے باعث ایک مرتبہ پھر نقل مکانی کرنی پڑی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے حمایت یافتہ ادرے آئی پی سی کے مطابق پانچ لاکھ افراد کو آنے والے مہینوں میں شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Source: social media
ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت مل گئی
مناسک حج سے قبل مسجدالحرام میں آخری نماز جمعہ، 15 لاکھ عازمین کی شرکت
ہم مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست بنائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
فرانس: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی
غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک؛ 54 کی زندگی خطرے میں ہے: اسرائیلی اخبار
انڈیا پاکستان کا شکریہ، ایک دوسرے پر گولیاں برسانے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے: صدر ٹرمپ
سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا مذاق
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا