اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمنی حوثیوں کی طرف سے جمعرات کے روز داغے گئے میزائل کامیابی سے روک لیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے وسطی علاقوں تک کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاکہ اسرائیلی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف پہنچ جائیں۔ اسرائیلی فوج نے حوثی میزائل حملہ روکنے کا دعوی جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ دو روز پہلے بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ کہ یمنی حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے ایک میزائل اور ایک دوسرے راکٹ کو روکا تھا۔ خیال رہے یمنی حوثیوں نے غزہ کے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی غزہ میں جنگ شروع ہونے کے اگلے ہی ماہ سے میزائل فائر کرنا شروع کر دیے تھے۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ البتہ غزہ میں جنگ بندی کے دوران حوثی میزائل حملے بند رہے ہیں۔ اسرائیل نے بھی حوثیوں کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے اور کئی بار یمن پر حملے کیے ہیں۔ اسی طرح امریکہ و برطانیہ نے بھی حوثیوں پر یمن میں بھاری بھرکم فضائی حملے کیے ہیں۔
Source: social media
ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت مل گئی
مناسک حج سے قبل مسجدالحرام میں آخری نماز جمعہ، 15 لاکھ عازمین کی شرکت
ہم مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست بنائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
فرانس: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی
غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک؛ 54 کی زندگی خطرے میں ہے: اسرائیلی اخبار
انڈیا پاکستان کا شکریہ، ایک دوسرے پر گولیاں برسانے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے: صدر ٹرمپ
سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا مذاق
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا