واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والے امریکی سرکاری ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر کو غیر ملکی حکومت کے نمائندے کو خفیہ معلومات منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نےملزم کی شناخت جاری کردی، ملزم امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں آئی ٹی کے شعبے میں کام کرتا تھا، ملزم نیتھن ولاس نے 2019 میں ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں ملازمت شروع کی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیتھن ڈی آئی اے کے تھریٹ ڈویژن میں ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، ایف بی آئی کواطلاع ملی کہ سرکاری ملازم نے غیرملکی حکومت کو خفیہ دستاویزات دینے کی پیشکش کی ہے، نیتھن نے پیغام میں کہا وہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سے متفق نہیں اس لئے وہ خفیہ معلومات مہیا کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ نے غیر ملکی بن کر نیتھن سے خفیہ دستاویزات حاصل کیں، ایف بی آئی ایجنٹ کو ملزم نے غیر ملکی حکومت کا نمائندہ سمجھ کر خفیہ دستاویزات حوالے کیں تھی۔ امریکی محکمہ نے بتایا کہ نیتھن لاچ نے یوایس بی میں خفیہ دستاویزات جمع کرکے ایف بی آئی ایجنٹ کے حوالے کی، امریکی سرکاری ملازم نے مزید خفیہ دستاویزات بھی حوالے کرنے کی پیشکش کی اور بدلے میں غیر ملکی حکومت سے شہریت کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے کہا وہ ٹرمپ انتظامیہ سے تنگ ہے اور امریکا میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو خفیہ دستاویزات حوالے کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اب ملزم کو کل ورجینیا کیوں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Source: social media
ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت مل گئی
مناسک حج سے قبل مسجدالحرام میں آخری نماز جمعہ، 15 لاکھ عازمین کی شرکت
ہم مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست بنائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع
فرانس: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی
غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک؛ 54 کی زندگی خطرے میں ہے: اسرائیلی اخبار
انڈیا پاکستان کا شکریہ، ایک دوسرے پر گولیاں برسانے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے: صدر ٹرمپ
سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا مذاق
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا