International

حج40  ، 100 سے زائد بچے، پوتے پوتیاں۔۔ 142 سالہ شخص انتقال کر گئے

حج40 ، 100 سے زائد بچے، پوتے پوتیاں۔۔ 142 سالہ شخص انتقال کر گئے

142سال کی طویل عمر پانے والے سعودی عرب کے معمر ترین شخص انتقال کر گئے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن رادان الراشد 142 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ نماز جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے ظہران الجنوب میں ادا کی گئی اور بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں الرشید میں سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے میں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ وہ سعودی عرب کے اتحاد سے پہلے پیدا ہوئے تھے اور جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے لے کر شاہ سلمان تک مملکت کے رہنماؤں کے دور حکومتیں دیکھیں۔ ان کے پسماندگان میں 134 بچے اور پوتے پوتیاں ہیں۔ مبینہ طور پر انہوں نے آخری بار 110 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور بعد میں ان کی ایک بیٹی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں 40 سے زائد بار حج کی سعادت نصیب ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments