واشنگٹن (6 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2026 میں انہوں نے تین ایٹمی جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے اور انہوں نے گزشتہ سال پاکستان اور بھارت، ایران اور اسرائیل، روس اور یوکرین کے درمیان ایٹمی جنگیں رکوائیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی مدت میں امریکی فوج کی مکمل طور پر از سرنو تعمیر کی، نئی اور جدید جوہری صلاحیتیں شامل کیں، اسپیس فورس قائم کی اور اب امریکی فوج کو تاریخ کی بلند ترین سطح تک مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج امریکا کے پاس ہے۔ امریکی بیڑے میں جدید جنگی جہاز شامل کر رہے ہیں، جو دوسری جنگ عظیم کے جہازوں سے 100 گنا طاقتور ہیں۔ انہوں نے سرد جنگ کے دوران روس اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی روک تھام کے نیو اسٹارٹ معاہدے کو ناقص اور خلاف ورزیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے، بہتر اور جدید جوہری معاہدے پر کام ہونا چاہیے، جو طویل مدت تک چلے۔ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ڈیگوگارشیا جزیرے پر مذاکرات کو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیگوگارشیا بحرِ ہند کے وسط میں واقع اہم امریکی فوجی اڈا اور قومی سلامتی کے لیے غیر معمولی اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیگوگارشیامیں امریکی موجودگی کو کسی بھی جعلی دعوے یا ماحولیاتی بہانے سے کمزور نہیں ہونے دوں گا۔ مستقبل میں لیز معاہدہ ختم ہوا یا امریکی افواج کو خطرہ ہوا تو فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ