International

جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے

ہالی وڈ کے معروف اداکار جیکی چین بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔ عالمی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا آئے روز غزہ میں ہونے والی اموات کو رپورٹ کیا جا رہا ہے، جو دیکھنے والوں کے لئے شدید کرب کا باعث بن رہا ہے۔ حال ہی میں ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے بھی غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھے اور آبدیدہ ہوگئے۔ جیکی چن نے بتایا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہوکرکیابنو گے؟ بچے نے کہا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔ بچے نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہے کہ زندگی بڑھنا ایک نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments