نیو میکسیکو : امریکی محکمہ انصاف بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کیخلاف دو غیرملکی مغوی لڑکیوں کی لاشیں دفنانے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں جاری کردہ دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیفری ایپسٹین نے دو غیر ملکی لڑکیوں کی لاشیں اپنے دور افتادہ نیو میکسیکو رینچ کے باہر دفن کرنے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی ترجمان لارین روڈریگیز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاست نے امریکی محکمہ انصاف سے 2019 کی ایک ای میل کی غیر ترمیم شدہ (ان ریڈیکٹڈ) نقل طلب کی ہے، جس میں مجرم کیخلاف یہ الزام درج تھا۔ روڈریگیز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امریکی محکمہ انصاف کی تازہ دستاویزات کی روشنی میں بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ سال 2019کی ایک ای میل جو ایپسٹین کی موت کے چند ماہ بعد بھیجی گئی تھی، یہ ای میل نیو میکسیکو کے ریڈیو شو میزبان ایڈی آراگون کو ارسال کی گئی تھی۔ ای میل بھیجنے والے شخص نے خود کو زورو رینچ کا سابق ملازم ظاہر کیا اور ایک بٹ کوائن کے عوض ایسی ویڈیوز فراہم کرنے کی پیشکش کی جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایپسٹین کے گھر سے حاصل کی گئی تھیں اور ان میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی عمل دکھایا گیا تھا۔ ایڈی آراگون نے بتایا کہ انہوں نے اس ای میل کو سنجیدہ سمجھا اور فوری طور پر ایف بی آئی کو فارورڈ کر دی۔ ان کے مطابق نہ تو انہوں نے کوئی ادائیگی کی اور نہ ہی بعد میں بھیجنے والے سے کوئی رابطہ ہوا۔ حال ہی میں انہوں نے پہلی بار ای میل کا جواب دینے کی کوشش کی، تاہم متعلقہ ایڈریس غیر فعال ہو چکا تھا۔ ریڈیکٹڈ ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دو غیر ملکی لڑکیوں کو زورو کے باہر پہاڑی میں کسی مقام پر ایپسٹین کے حکم پر دفن کیا گیا تھا اور ان کی موت جنسی تشدد کے دوران گلا گھونٹے جانے سے ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کمسن لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ایک بااثر مجرم تھا، اس کے جزیرے پر اعلیٰ شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا تھا جہاں انہیں دنیا کی عیاشی کا سامان باآسانی دستیاب تھا۔ اس بدنام جزیرے پر کیا کچھ ہوتا رہا، اس کی تفصیلات بتدریج اب دنیا کے سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد اس کیس سے جڑے بااثر افراد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کے کمسن بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معلومات پر مبنی فائلیں جاری کی گئی ہیں، جس میں بہت سے انکشافات کیے گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ