International

گرین زون: غزہ میں اسرائیلی کنٹرول میں رہنے والے متبادل علاقوں کا امریکی منصوبہ

گرین زون: غزہ میں اسرائیلی کنٹرول میں رہنے والے متبادل علاقوں کا امریکی منصوبہ

امریکی اور اسرائیلی حکام کے انکشاف کے مطابق امریکہ غزہ کو تقسیم کرنے والی اور الگ کرنے والی لائن کے اسرائیلی کنارے پر فلسطینیوں کے لیے بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبوں پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انجینئرز کی ٹیمیں لائی جا رہی ہیں اور مقامات کو تیار کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو حماس کے زیر کنٹرول علاقوں سے باہر نکالا جا سکے۔ اخبار ’’ وال سٹریٹ جرنل ‘‘ کے مطابق حکام نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ نے غزہ کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقوں میں متبادل محفوظ کمیونٹیز کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔ ان علاقوں کو ’’ گرین زون ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جنوبی اسرائیل میں سویلین- ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں سائٹ پر موجود امریکی حکام کے مطابق انجینئرنگ ٹیموں نے نئی بستیاں قائم کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹیمیں ملبہ اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود کو بھی ہٹا رہی ہیں۔ امریکی حکام نے واضح کیا کہ ان بستیوں کا مقصد جنگ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو اس وقت تک عارضی رہائش، سکول اور ہسپتال فراہم کرنا ہےجب تک مستقل تعمیر نو کا عمل شروع نہ ہو جائے۔ یہ مستقبل کی تعمیر نو کے لیے ایک نمونہ کے طور پر کام کریں گی۔ حکام کو امید ہے کہ یہ بستیاں فلسطینیوں کو حماس کے زیر کنٹرول علاقوں سے دور رہنے کی طرف راغب کریں گی۔ ان میں سے پہلی بستیاں رفح کے جنوب میں مصری سرحد کے قریب تعمیر کی جانی ہیں۔ یہ علاقہ گزشتہ مئی سے مکمل اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ تاہم اخبار کے مطابق یہ خیال بعض عرب دارالحکومتوں میں بحث کا موضوع بن رہا ہے کیونکہ اس سے غزہ کی تقسیم ہو سکتی ہے اور یہ علاقہ غیر فلسطینی حکمرانی کے تحت آ سکتا ہے۔ مصری حکام کے مطابق مصر خاص طور پر اس بات سے فکرمند ہے کہ رفح میں فلسطینیوں کو مرکوز کرنے کا کوئی بھی منصوبہ حالات بدلنے پر انہیں سرحد پار کر کے سینائی جزیرہ نما میں دھکیلنے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ اس منصوبے کو ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے کہ نئی بستیوں میں صرف شہریوں کی آمد کو کیسے یقینی بنایا جائے اور حماس کے عناصر کو کیسے روکا جائے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ ان بستیوں کی حفاظت کے لیے حماس مخالف مسلح گروپوں کا استعمال کیا جائے۔ واضح رہے یہ گروہ پہلے ہی غزہ کے گرین زون کے اندر آبادیاں بنا رہے ہیں جہاں اسرائیلی اور عرب حکام کے مختلف اندازوں کے مطابق سینکڑوں سے لے کر چند ہزار تک عام شہری رہ رہے ہیں۔ رفح جو اسرائیلی کنٹرول میں ہے، میں جنگ کے دوران ان میں سے پہلی بستیوں کو تیار کیا گیا۔ یاسر ابو الشباب، جو ایک مسلح گروپ کی قیادت کرتے ہیں، نے بتایا کہ ہم ان تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں جو غزہ میں امن اور استحکام کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اس وقت ہو رہا ہے جب اسرائیل نے حال ہی میں ییلو لائن کو فوجیوں، ٹینکوں اور مٹی کے ڈھیروں سے مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ییلو لائن کے اپنے کنارے پر ترقیاتی کاموں میں مدد کے لیے بجلی اور پانی کا بنیادی ڈھانچہ بھی بچھا دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments