International

گرین لینڈ تنازع: صدر ٹرمپ کا مخالفین پر یکم فروری سے نئے ٹیرف عائد نہ کرنے کا فیصلہ

گرین لینڈ تنازع: صدر ٹرمپ کا مخالفین پر یکم فروری سے نئے ٹیرف عائد نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یورپی ممالک پر یکم فرروی سے نئے ٹیرف لگانے کے اعلان پر عمل نہیں کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انھوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک ’انتہائی تعمیری میٹنگ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے درمیان ’گرین لینڈ کے حوالے سے ایک معاہدے کے فریم ورک‘ پر گفتگو ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا: ’اگر اس حل پر عمل ہوتا ہے تو یہ امریکہ اور نیٹو ممالک کے لیے بہت اچھا ہوگا۔‘ ’اس بنیاد پر میں یکم فروری سے نئے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر عمل نہیں کروں گا، مزید بات چیت جاری ہے۔‘ ’بات چیت کے ساتھ ساتھ مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔ نائب صدر جے ڈی وینس، سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور دیگر افراد ان مذاکرات کے ذمہ دار ہوں گے، وہ مجھے براہ راست رپورٹ کریں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments