International

گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کی جائیں: وزیر اعظم ڈنمارک

گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کی جائیں: وزیر اعظم ڈنمارک

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں۔ ڈنمارک کی وزیراعظم کا بیان وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے اس کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے بعد ٹرمپ کے قریبی معاون کی اہلیہ کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں گرین لینڈ پر امریکی پرچم کی تصویر اور لفظ SOON لکھا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments