International

جرمنی میں صرف 12 سالہ لڑکی کا یونیورسٹی میں داخلہ

جرمنی میں صرف 12 سالہ لڑکی کا یونیورسٹی میں داخلہ

جرمنی میں ایک 12 سالہ لڑکی نے بون یونیورسٹی میں معاشیات کی تعلیم شروع کر دی ہے۔ اس نے گذشتہ موسم گرما میں صرف گیارہ سال کی عمر میں ہائی اسکول ڈپلومہ حاصل کر لیا تھا اور وہ بھی صرف چھ سال کی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ... اس طرح وہ ممکنہ طور پر جرمنی کی سب سے کم عمر ہائی اسکول گریجویٹ بن گئی ہے۔ یہ غیر معمولی تعلیمی کامیابی حاصل کرنے والی لینا ہائیڈر کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں اپنی تعلیم سے واقعی لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اس نے مزید کہا "یہ بہت دل چسپ ہے اور اسکول سے بہتر ہے". لینا کے مطابق وہ اسکول میں "ہمیشہ بور" محسوس کرتی تھی، جبکہ یونیورسٹی میں وہ زیادہ حد تک اپنا وقت خود منظم کر سکتی ہے اور تعلیمی مواد بھی زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے۔ لینا اسکول کے زمانے میں بھی باصلاحیت طلبہ کے لیے ایک خصوصی پروگرام کے تحت یونیورسٹی کورسز میں شرکت کر چکی تھی۔ لینا کو غیر معمولی طور پر باصلاحیت سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کی ذہانت کا معیار بہت زیادہ ہے۔ اس نے اپنی اسکول کی تعلیم صرف چھ سال میں مکمل کی، جس کے دوران وہ پہلی سے پانچویں، پھر آٹھویں، دسویں، گیارہویں اور آخر کار بارہویں جماعت میں چھلانگ لگا کر آگے بڑھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ علم کے حصول کے حوالے سے لینا کا شوق بہت جلد ظاہر ہو گیا تھا جب وہ ایک سال کی عمر میں طویل متون والی کتابیں پڑھنے کا مطالبہ کرتی تھی اور دو سال کی عمر تک وہ دس تک گن سکتی تھی۔ گیارہ سال کی عمر تک وہ پہلے ہی "فاسٹ حصہ اول" اور "فاسٹ حصہ دوم" پڑھ چکی تھی۔ لینا نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں اس کے اور اس کے ساتھی طلبہ کے درمیان عمر کا بڑا فرق اس کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ خود سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ معاملہ کرنے کی عادی ہے۔ لینا کے مطابق اس کی دو دوستیں جنہوں نے اس کے ساتھ ہائی اسکول مکمل کیا، وہ بھی اسی یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہیں اور اس نے نئے لوگوں سے بھی دوستی کی ہے۔ لینا نے کہا "مجھے ابھی تک یہ محسوس نہیں ہوا کہ مجھے الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔" لینا کا ارادہ پہلے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کا ہے اور پھر شاید کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک سفر کرنا ہے۔ وہ حیاتیات (Biology)، جرمن لسانیات (German Linguistics)، سیاست اور معاشرت (Politics and Society) جیسے کئی دوسرے مضامین میں بھی دل چسپی رکھتی ہے۔ اس بات بھی امکان ہے کہ وہ اپنی بنیادی تعلیم کے ساتھ کچھ اضافی کورسز میں بھی شرکت شروع کر دے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments