International

جرمنی: کرسمس کے دوران بینک والٹ سے 3 کروڑ یورو چوری

جرمنی: کرسمس کے دوران بینک والٹ سے 3 کروڑ یورو چوری

کرسمس کے دوران جرمنی کے بینک والٹ سے 3 کروڑ یورو چوری ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں واقع اسپارکاسے سیونگز بینک میں پیش آئی۔ تفتیش کاروں کے مطابق بینک میں ہونے والی اس پیچیدہ اور منظم ڈکیتی کا جائزہ لے رہے ہیں کہ چور کس طرح بیرونی راستے سے محفوظ والٹ تک پہنچے اور 3 ہزار سے زائد سیف ڈپازٹ باکسز لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پیش آنے والی اس واردات کے شواہد ایک انتہائی منظم کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جس میں 3 کروڑ یورو مالیت کی نقدی، سونا، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری ہوئیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس منظم ڈکیتی کو مشہور فلم اوشنز الیون سے تشبیہ دی اور اسے نہایت پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے وسیع منصوبہ بندی، اندرونی معلومات اور مضبوط مجرمانہ عزم درکار تھے۔ پولیس کو اس جرم کا علم پیر کی علی الصبح اس وقت ہوا جب بینک میں فائر الارم بج اٹھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کرسمس کے سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، قریبی پارکنگ گیراج کے ذریعے بینک تک رسائی حاصل کی، ایک بڑے ڈرل سے والٹ روم میں سوراخ کیا اور بعد ازاں اسی راستے سے چوری شدہ سامان لے کر فرار ہو گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments