حالیہ برسوں میں ٹھنڈی چائے، جسے ''کولڈ برو'' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کافی مقبول ہو گئی ہے، بالکل اسی طرح جیسے آئس کافی۔ اس کی مقبولیت کی وجہ یہ دعوے ہیں کہ یہ گرم چائے کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ تاہم دستیاب سائنسی شواہد بتاتے ہیں کہ دونوں طریقوں کے درمیان صحت کے فوائد میں اتنا بڑا فرق نہیں جتنا بعض لوگ سوچتے ہیں، جیسا کہ Verywell Health کی ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے۔ ٹھنڈی چائے عام طور پر چائے کی پتیوں کو سرد پانی میں کئی گھنٹے یا رات بھر بھگو کر تیار کی جاتی ہے، جبکہ روایتی چائے میں گرم پانی استعمال ہوتا ہے۔ محدود مطالعے بتاتے ہیں کہ بعض اقسام جیسے سفید چائے میں کولڈ برو طریقہ اینٹی آکسیڈنٹس کے مواد کو بڑھا سکتا ہے۔ دوسری طرف تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرم پانی سبز چائے میں مفید مرکبات نکالنے میں زیادہ مؤثر ہے، کیونکہ کچھ عناصر صرف حرارت کے ذریعے ہی آزاد ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شاید سب سے بڑا فرق ذائقے کا ہو۔ کولڈ برو چائے عام طور پر کم تلخ اور ہلکی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ خاص طور پر گرمیوں میں لوگوں کی پسند بن جاتی ہے۔ چاہے آپ چائے گرم پانی سے تیار کریں یا ٹھنڈے پانی سےیہ ہمیشہ سے پودوں سے حاصل ہونے والے مفید مرکبات یعنی پولیفینولز کا اچھا ذریعہ رہتی ہے، جو کئی صحت کے فوائد سے منسلک ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چائے کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں، جیسے ہارٹ اٹیک کے خطرے کو تھوڑا کم کر سکتا ہے۔ روزانہ دو سے تین کپ سبز یا کالی چائے پینے سے بلڈ پریشر اور خراب کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ مطالعے کے مطابق باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد میں فالج کا خطرہ تقریباً 20 سے 25 فیصد کم ہوتا ہے۔ یہ فائدہ فلیونوائڈز کے سبب ہے جو خون کی نالیوں کی صحت بہتر کرتے اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔ سبز اور کالی چائے کے استعمال سے علمی صلاحیت میں کمی، ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرے میں کمی دیکھی گئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کم کرتے ہیں اور دماغ میں نقصان دہ پروٹین کے جمع ہونے کو روکتے ہیں۔چائے قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو سیلز کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے نقصان سے بچاتی ہیں۔ ماہرین غذا کے مطابق روزانہ دو سے چار کپ چائے کا معتدل استعمال صحت کے لیے بہترین ہے اور زیادہ کیفین سے بچنے میں بھی مددگار ہے۔اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں ملا کہ چائے کا کولڈ برو یا گرم چائے صحت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق انتخاب ذاتی پسند پر منحصر ہونا چاہیے، کیونکہ دونوں ہی طریقے میں چائے بغیر چینی اور معتدل مقدار میں پینے پر تقریباً یکساں فوائد فراہم کرتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ