International

گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے: اقوامِ متحدہ

گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے: اقوامِ متحدہ

اسرائیل کی جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ملک میں داخلے پر پابندی پر اقوامِ متحدہ نے ردِعمل دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی پابندی کو یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو اسرائیل پر ایران کے بڑے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت کرنے میں ناکامی پر اسرائیل میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ دوسری جانب لبنان میں زمینی کارروائی کے لیے اسرائیل نے جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حزب اللّٰہ سے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل کی جانب سے جولانی بریگیڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ جولانی بریگیڈ سخت ٹریننگ اور 1973ء کی جنگ میں کامیاب کارروائی سے جانی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments