گورنمنٹ اردو لائبریری ، پٹنہ " کے زیر اہتمام گزشتہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کے موقعے پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا تھا ، جس کی صدارت گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیرمین جناب ارشد فیروز نے کی ، مہامان خصوصی کی حیثیت سے بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیرمین جناب سلیم فیروز اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے جناب مختار احمد فردین ( حیدر آباد ) نے شرکت کی جب کہ اس تقریب کی نظامت انتہائ خوب صورت انداز اور احسن طریقے سے اردو کے معروف افسانہ نگار اور ناقد جناب فخرالدین عارفی نے انجام دی ۔ دیگر معزز مہمانان میں جناب اکبر رضا جمشید اور ڈاکٹر قاسم خورشید وغیرہ شریک محفل تھے ۔ اپنے صدارتی خطبہ میں ارشد فیروز صاحب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات پر سیر حاصل گفتفو کی اور مختار احمد فردین صاحب کی پٹنہ کی سرزمین پر "عالمی اردو کانفرنس " کے انعقاد کی پھر پور تائید اور حمایت کرتے ہوےء انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں سلیم پرویز اور دیگر اہم افراد کا تعاون لیکر پٹنہ میں "عالمی اردو کانفرنس کروں ۔ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ جب بہار کے اردو دوست وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار تک یہ بات پہونچے گی تو وہ اس اہم اور مثبت کام کے کرنے میں ہماری ضرور مدد کریں گے ۔ جناب سلیم پرویز نے بھی ارشد فیروز اور مختار احمد فردین صاحب کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ کی اہم شخصیتیں مثلاّ ارشد فیروز ، اکبر رضا جمشید اور فخرالدین عارفی جیسی شخصیتیں جب اس بات کا پختہ ارادہ کرلیں گی تو حکومت بہار بھی ضرور اس جانب توجہ دے گی اور تعاون کرے گی اس طرح مختار احمد فردین کی یہ تجویز رائگاں نہیں جاےء گی اور ہم تمام لوگ اپنے اس مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ مختار احمد فردین نے "عالمی اردو کانفرنس " کے انعقاد کی ان کی تجویز کو سنجیدگی سے قبول کرنے کے لیےء اکابرین ادب عظیم آباد کا شکریہ ادا کیا
Source: social media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا