Activities

گورنمنٹ اوڈبرن اسکول راجہ بازار، کولکاتا کا سالانہ اسپورٹس اور جلسہ تقسیم انعامات

گورنمنٹ اوڈبرن اسکول راجہ بازار، کولکاتا کا سالانہ اسپورٹس اور جلسہ تقسیم انعامات

گورنمنٹ اوڈبرن اسکول جو کہ کولکاتا کے راجہ بازار علاقے کا واحد سرکاری اسکول ہے. یہ اسکول 1856 میں قائم ہوا تھا۔اس تاریخی اسکول کے سالانہ اسپورٹس میں کامیاب طلباءکے مابین آج اسکول کے میدان میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام میں 36 نمبر وارڈ کے کانسلر سچن کمار سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوتے ہوئے نہ صرف کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا بلکہ اپنے خوبصورت کلمات سے ان کی بھرپور حوصلہ بھی کی۔اس پروگرام میں شامل ہونے والے دیگر مہمانان میں فارسی بگان اسکول کی ہیڈ مسٹریس گلنار بانو، سابق ریونیو آفیسر سلطان احمد، سکھشا متر خالد جمیل کے علاوہ آزاد ڈے نائٹ اسکول کے سکریٹری اور سماجی شخصیت عالم انصاری نے بھی اپنی گراں قدر رائے کا اظہار کرتے ہوئے طلبا کی ہمت افزائی کی۔اس پروگرام کے روح رواں اسٹنٹ ماسٹر اعجاز فیروز تھے جن کی کوششوں اور اسسٹنٹ ماسٹر فیزیکل ایجوکیشن چرنجیت پال کی محنت کے سبب یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔۔ تنویر محی الدین اور اصغر شمیم نے خوبصورتی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔دیگر اساتذہ میں شعیب احمد پرویز، مشرف ضمیری،انور حسین، کاشف رضا،امتیاز احمد اور عمران حسین کے علاوہ اسکول کے غیر تدریسی اسٹاف نے بھی طلبا کے مابین انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر عالیہ یونیورسٹی کے بی ایڈ کی تربیت پا رہے اساتذہ نے بھی طلبا کی حوصلہ آفزائی کی ۔آخر میں اسسٹنٹ ماسٹر اعجاز فیروز نے اس پروگرام میں شامل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments