جونپور، 14ستمبر:اترپردیش کے ضلع جونپور میں منگرا بادشاہ پور تھانہ علاقے کے رام نگر میں ہفتہ کی دیر رات تقریبا دس بجے بائک سوار نامعلوم بدمعاشوں نے بائیک سے گھر لوٹ رہے دو سگے بھائیوں کا گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ضلع میں منگرا بادشاہ پور تھانہ علاقے کے مھگانوا گاؤں باشندہ شاہجہاں پور(60) اور ان کے چھوٹے بھائی جہانگیر(55) دونوں کارتوباری تھے۔ جہانگیر کا کولکاتہ میں کوئلے کا کام ہے دونوں بھائی جہانگیر کے بیٹے کی شادی کا دعوت نامہ دینے بادشاہ پور گئے تھے اور دیر رات تقریبا دس بجے واپس اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران رام نگر کے نزدیک پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بائک سوار نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں روک کر فائرنگ کردی۔ چشم دید گواہوں کے مطابق موقع واردات پر ہی شاہجہاں کی موت ہوگئی جبکہ شدید طور سے زخمی جہانگیر کو پولیس اور دیہی باشندوں کی مدد سے اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے پریاگ راج ریفر کردیا لیکن راستے میں ان کی بھی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ڈاکٹر کوستبھ، اڈیشنل ایس پی آتش کمار سنگھ، سرکل افسر مچھلی شہر پرتما ورما سمیت بھی افسران موقع پر پہنچے اور جانچ پڑتال شروع کیا۔ لاشیں قبضے میں لے کر پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے اڈیشنل ایس پی دیہات آتش کمار سنگھ کی قیادت مین سرکل افسر صدر پرمانند کشواہا اور سرکل افسر مچھلی شہر پرتما ورما کے ساتھ ہی سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Source: uni urdu news service
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ