International

جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی

جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی

ایران کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو احتجاج کرنے کے لیے طلب کیا۔ تاکہ ہالینڈ میں ایرانی سفیر کی طلبی پر احتجاج کر سکے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کے مطابق ہالینڈ کے سفیر کی وزارت خارجہ میں تہران کی طرف سے طلبی محض ایک روز بعد کی گئی، ایک روز قبل ہالینڈ نے ایرانی سفیر کو قتل کی دو کوششوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شبہ میں طلب کیا تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ہالینڈ کی طرف سے ایران کے قتل کی کوششوں میں ملوث ہونے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ایرانی سرکاری ذمہ دار علی رضا یوسفی نے کہا' یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ ہالینڈ کا سفارتی عملہ اسرائیل کی صہیونی رجیم اور سیکیورٹی حکام کے مفروضوں پر اس قدر جلد بروئے کار آجاتا ہے، یہی وجہ ہوئی کہ ایرانی سفیر کو قتل کی دو کوششوں کے بکواس قسم کے الزام پر طلب کیا گیا۔ یاد رہے ایرانی سفیر کو ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کے انٹیلی جنس ادارے کی سالانہ رپورٹ میں دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر جمعرات کے روز طلب کیا تھا۔ اس رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایران ہالینڈ اور سپین میں قتل کی دو کوششوں میں ملوث تھا۔ قتل کی ان کوششوں کے سلسلے میں دو افراد کو جون 2024 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر شک تھا کہ یہ ایک ایرانی شہری پر ہالینڈ میں حملہ آور ہونے میں ملوث تھے تاکہ ایرانی شہری کو ہالینڈ میں قتل کر سکیں۔ ان میں سے ایک کے بارے میں یہ بھی شک تھا کہ وہ سپین میں بھی ایک قتل کے ناکام منصوبے کا حصہ رہا تھا ، سپین میں قتل کی یہ کوشش نومبر 2023 میں کی گئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments