National

گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد جان بحق، 30 زخمی

گوا کے شیرگاؤں مندر میں بھگدڑ، 7 افراد جان بحق، 30 زخمی

گوا کے مشہور شیرگاؤں لَیرائی مندر میں اس وقت قیامت خیز مناظر دیکھنے کو ملے جب یاترا کے دوران شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 30 سے زیادہ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند لَیرائی دیوی کی یاترا میں شریک تھے۔ مندر کے احاطے میں بھیڑ اچانک بے قابو ہو گئی اور گھبراہٹ کے عالم میں لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی لوگ زمین پر گر گئے اور دوسروں کے پیروں تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور حکام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ یہ یاترا گوا کی سب سے بڑی مذہبی تقریبات میں شمار ہوتی ہے، جس میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس بار بھی بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے، جن کے نظم و نسق کے لیے تقریباً 1000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتظامیہ کے مطابق ہجوم پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے نگرانی کا بھی بندوبست تھا۔ حکام نے بھرپور تیاریوں کا دعویٰ کیا تھا لیکن ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ حد سے زیادہ بھیڑ اور ناقص انتظامات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں نے واقعے کی مکمل جانچ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو یاترا کے آغاز سے قبل خود وزیراعلیٰ پرمود ساونت، ان کی اہلیہ سلکشنا ساونت، راجیہ سبھا رکن سدانند شیت تناوڈے، اور مقامی ایم ایل ایز پریمندر شیت و کارلوس فریرا نے لَیرائی مندر کا دورہ کیا تھا۔ اس کے باوجود، رات کو پیش آنے والا واقعہ اس بات پر سوال اٹھاتا ہے کہ کیا محض پولیس کی تعیناتی اور ڈرون نگرانی کافی تھی؟ عقیدت مندوں اور مقامی لوگوں نے اس حادثے پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ کئی افراد نے انتظامیہ پر الزام لگایا کہ خطرے کے پیشِ نظر مناسب لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی بھیڑ کو منظم کرنے کے لیے مخصوص راستے یا ہنگامی اخراج کا مؤثر نظام موجود تھا۔ فی الحال زخمیوں کا علاج جاری ہے، جبکہ حکام کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واقعے کی مکمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات متوقع ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس دردناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا، ” گوا کےشرگاؤں میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں سے دکھ ہوا، اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی پراتھنا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی” قبل ازیں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک پوسٹ میں لکھا، “میں آج صبح شرگاؤں کے لائرای جاترا میں ہونی والی بھگدڑ سے بہت غمزدہ ہوں۔ میں نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی کو دیکھ ر ہا ہوں تاکہ تمام ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments