International

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جو تباہی ہوئی ہے اسے پہلے سے بہتر بنا کر دوبارہ تعمیر کریں گے۔ اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن ہوچکے ہیں۔ امریکا اسرائیل جنگ کے باوجود ایران میں حالات معمول پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں، ایرانی عوام کے تعاون سے اس صورتحال کو بھی گزار لیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کئی ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک جنگی جہاز بھیجیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments