شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جنوبی شامی گاؤں میں رات کو اسرائیلی افواج کے ہاتھوں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیلی جارحیت میں شہیدوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ دیگر ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔‘ رپورٹ کے مطابق درجنوں خاندان گاؤں بیت جن چھوڑ کر قریبی علاقوں میں محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے رات کے وقت شامی گاؤں بیت جن میں ایک کارروائی کے دوران ان افراد کو گرفتار کیا جن پر شبہ تھا کہ وہ اس تنظیم کے ارکان ہیں جسے فوج نے ’اسلامی جماعت‘قرار دیا ہے۔ فوج نے کہا کہ یہ چھاپہ اس انٹیلی جنس کی بنیاد پر مارا گیا جو حالیہ ہفتوں میں جمع کی گئی تھی اور جس کے مطابق یہ گروہ اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق، فوجیوں پر فائرنگ کی گئی اور انہوں نے فضائی مدد کے ساتھ جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چھ فوجی زخمی ہوئے۔ فوج کا کہنا تھا کہ تمام مطلوبہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کئی جنگجو مارے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’فوجی علاقے میں تعینات رہیں گے اور خطرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔‘ اسرائیل نے 2025 میں شام بھر میں بار بار حملے کیے ہیں، جن میں دمشق کے نواح اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کے خلاف خطرات کو روکنے اور سرحد کے قریب دروز کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کیے جاتے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ان مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جنہیں وہ دشمن تصور کرتا ہے، جبکہ شامی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں شامی رہنما بشار الاسد کے زوال اور دمشق میں نئی اسلام پسند قیادت کے آنے کے بعد اسرائیل نے شام میں سیکڑوں حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی بفر زون میں بھی فوج بھیجی ہے، جو 1974 سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان علیحدگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل نے 1967 سے شام کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور 1981 میں اسے ضم کر لیا تھا، جسے بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کرتی۔ 6 نومبر کو منظور کی گئی ایک قرار داد میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی ’خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وحدت‘ کے لیے اپنی مضبوط حمایت کی توثیق کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور