International

جنوبی افریقا میں جی ٹوئنٹی اجلاس آج سے شروع ہوگا، ٹرمپ کا بائیکاٹ

جنوبی افریقا میں جی ٹوئنٹی اجلاس آج سے شروع ہوگا، ٹرمپ کا بائیکاٹ

جنوبی افریقا میں آج سے جی ٹوئنٹی اجلاس شروع ہورہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ اور فرانس کے صدور، برطانوی وزیراعظم اوریورپین یونین کی سربراہ سمیت دیگر رہنما جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیراعظم بھی اجلاس میں شرکت کرینگے لیکن امریکا جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقا میں جی ٹوئنٹی اجلاس ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ جی ٹوئنٹی ممالک عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد اور دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دوسری جانب روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق ٹرمپ کا 28 نکاتی امن منصوبہ سامنے آگیا روس کے زیرقبضہ علاقوں سے یوکرین کی دستبرداری کی تجویز شامل ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکا کا مجوزہ امن منصوبہ 28 نکات پر مشتمل ہے، ٹرمپ کے نئے 28 نکاتی منصوبے میں یوکرین سے چند چیزیں تسلیم کرانے کا عمل متوقع ہے، امریکا اور روس نے مل کر جنگ ختم کرنے کیلیے فریم ورک تیار کیا ہے۔ ان نکات میں یوکرین کو ہتھیار چھوڑنے اور روس کے زیرقبضہ علاقے سے دستبرداری کی تجویز شامل ہے، امریکا کی جانب سے منصوبے کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ رائٹرز نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے یوکرینی صدر زیلنسکی کو منصوبہ قبول کرنے کا اشارہ دیا گیا جبکہ فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ منصوبہ روس کی طرف داری زیادہ کرتا ہے پیوٹن کیلئے سازگار ہے۔ جنگ کے خاتمے کیلئے منصوبہ صرف امریکی اور روسی حکام نے تیار کیا ہے دیگر ممالک اس میں شامل نہیں ہیں۔ رائٹرز نے بتایا کہ امریکا نے منصوبے سے متعلق زیلنسکی کو ٹرمپ کے ایلچی کے ذریعے اطلاع دی، روس کو مشرقی یوکرین کے حصے ملیں گے بدلے میں امریکا کی سیکیورٹی ضمانت ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments