International

جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیکرزڈل ٹاؤن شپ میں ہوٹل میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی، ملزمان ہوٹل سے فرار ہونے کے دوران بھی اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جس سے کئی افراد فائرنگ کی زد میں آئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments