ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اکثر کہتے ہیں کہ ان کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے لیکن ’طاقتور ترین فوج کو بھی کبھی ایسی چوٹ لگتی ہے کہ وہ دوبارہ کھڑی نہیں ہو پاتی۔‘ منگل کو ان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں مزید کہا گیا تھا کہ ’امریکی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے ایران کی طرف ایک جنگی جہاز بھیجا ہے۔ ظاہر سی بات ہے ایک جنگی جہاز خطرناک عسکری شہہ ہے۔‘ ’تاہم اس سے خطرناک وہ ہتھیار ہے جو کسی جنگ جہاز کو سمندر کی تہہ میں غرق کر سکتا ہے۔‘ ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ امریکہ نے یو ایس ایس جیرلڈ آر فورڈ نامی بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ