International

جنگ کا آغاز نہیں کریں گے، لیکن اپنی سکیورٹی اور دفاع کے لیے تیار ہیں : ایرانی چیف آف اسٹاف

جنگ کا آغاز نہیں کریں گے، لیکن اپنی سکیورٹی اور دفاع کے لیے تیار ہیں : ایرانی چیف آف اسٹاف

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ "ہمارے خلاف کوئی بھی فوجی کارروائی کرنے والوں کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کسی جنگ کا آغاز نہیں کریں گے لیکن ہم اپنی سکیورٹی اور اپنا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں"۔ خبر رساں ایجنسی "فارس" نے آج ہفتے کے روز موسوی کے حوالے سے بیان نقل کیا ہے کہ "دشمن کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی مہم جوئی یقینی شکست پر ختم ہو گی"۔ انہوں نے مزید کہا "اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن بخوبی جانتے ہیں کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کے مقصد سے کی جانے والی کوئی بھی مہم جوئی یا کارروائی نہ صرف انہیں یقینی اسٹریٹجک شکست سے دوچار کرے گی، بلکہ اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل جائیں گے، اور اس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو ایسے بھاری نقصانات اٹھانے پڑیں گے جن کا ازالہ ممکن نہیں ہوگا"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "ایرانی فضائیہ مکمل طور پر تیار ہے اور دیگر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کی جانب سے کسی بھی خطرے، جارحیت یا غلطی کا فیصلہ کن، فوری اور مؤثر جواب دینے اور کسی بھی حملہ آور کو کاری ضرب لگانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے"۔ موسوی نے واضح کیا "جمہوریہ ایران کبھی جنگ شروع نہیں کرے گی، لیکن اپنی قومی سکیورٹی، حیاتی مفادات اور علاقائی سالمیت کے مضبوط دفاع میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں ہچکچائے گی"۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے یہ بیانات مسقط میں واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے اگلے روز سامنے آئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments