International

جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا تعین ہم کریں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتیں بےمعنی ہیں، خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں ہوگی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالے گا وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کرسکتا ہے، ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے، ایران کے پاس میزائل اب صرف اِکا دُکا رہ گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments