International

جنگ کے خاتمے کے بغیر اتحادیوں سے جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی ’قبل از وقت‘ اپیل

جنگ کے خاتمے کے بغیر اتحادیوں سے جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی ’قبل از وقت‘ اپیل

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل فی الوقت قبل از وقت معلوم ہوتی ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب اس جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکی بحریہ بھی اس وقت اس تنگ آبی گزرگاہ سے گزرنے والے ٹینکروں کو تحفظ فراہم نہیں کر پا رہی۔ فی الحال یہ راستہ بہت خطرناک ہے کیونکہ اس کے کئی ٹینکر پہلے ہی نشانہ بن چکے ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ فرانس خلیج میں جنگی جہاز بھیجنے کو تیار ہے لیکن یہ صرف اور صرف ’حفاظتی مشن‘ کے لیے ہو گا۔ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف اس وقت ہوگا جب جنگ کا ’شدید ترین مرحلہ‘ نمٹ جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے فرانس کے علاوہ جاپان، چین، جنوبی کوریا اور برطانیہ کو بھی سمندری جہاز کے تحفظ کے لیے جنگی جہازوں کو بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کو برطانیہ کے طیارہ بردار جہاز کی ضرورت نہیں کیونکہ ’ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں۔‘ واضح رہے کہ برطانوی بحریہ کے پاس دو طیارہ بردار جہاز ہیں۔ ان میں سے ایک، ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز شمالی بحرِ اوقیانوس کی جانب روانہ ہونے کے لیے مکمل تیار ہے۔ خطے میں برطانوی بحریہ کے پاس کوئی اور جنگی جہاز موجود نہیں، البتہ ایچ ایم ایس ڈریگن اضافی فضائی دفاع فراہم کرنے کے لیے اب قبرص کے راستے پر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments