International

جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، ایرانی صدر

جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 15روز گزرنے کے باوجود عوامی خدمات میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا، عوام کےساتھ مل کر ہونے والی تباہی سے بہتر تعمیر نو کریں گے۔ صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں آنے دی گئی، عوام کے تعاون سے مشکل حالات پر قابو پالیں گے۔ اپنے بیان میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے حمملے سے تباہ کی جانے والی ہر چیز کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے نصب میزائلوں میں کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہورہے ہیں، ایرانی میزائل ہدف پر چھوٹے بم بکھیرتے ہیں جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً آدھے میزائل کلسٹر بموں سے لیس ہیں، ایرانی میزائل درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد پھیلا رہے ہیں اور کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے بڑے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments