International

جنگ کے بعد ایران کا نقشہ ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

جنگ کے بعد ایران کا نقشہ ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے۔ ایئرفورس ون طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔ ایک سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔ برطانوی وزیراعظم کی ایران پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی یہ بات یاد رکھیں گے، امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ایران کے ایلیمینٹری اسکول پر حملہ ایران ہی نے کیا تھا تاہم انہوں نے اسکا ثبوت نہیں دیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے جواز سے متعلق صدر ٹرمپ اپنا موقف بار بار بدلتے رہے ہیں تاہم انکی جانب سے اب یہ کہنا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، خطے کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments