International

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک، 121 زخمی

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک، 121 زخمی

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت سانٹو ڈومینگو سے خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 121 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایمرجنسی مرکز برائے آپریشن کے ڈائریکٹر کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دارالحکومت سانٹو ڈومینگو کے جیٹ سیٹ کے علاقے میں پیش آنیوالے اس واقعے میں ملبے تلے دبنے اور ممکنہ طور پر بچنے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہمارا قیاس یہی ہے کہ اب بھی کافی افراد زندہ ہیں اسی لیے حکام نے لوگوں کی تلاش ترک نہیں کی ہے اور آخری شخص تک کو ہم ملبے تلے تلاش کرینگے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments