International

جمادی الثانی کے مہینے میں ایک کروڑ سے زائد فرزندان توحید نے عمرہ کے مناسک ادا کیے

جمادی الثانی کے مہینے میں ایک کروڑ سے زائد فرزندان توحید نے عمرہ کے مناسک ادا کیے

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق جمادی الثانی کے مہینے میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے معتمرین نے مجموعی طور پر 11.9 ملین مرتبہ مناسک عمرہ ادا کیے۔ یہ تفصیلات وزارت حج و عمرہ اور جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات سے معلوم ہوا کہ بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کی تعداد جمادی الثانی میں 17 لاکھ سے زائد رہی، جو مختلف اسلامی اور عالمی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عمرہ کی ادائیگیوں میں اضافے کا یہ رجحان سعودی عرب کی مستقل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج و عمرہ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جائیں۔ اس میں مسلمانوں کو دنیا کے مختلف حصوں سے حرمین شریفین تک آسان رسائی فراہم کرنا اور معتمرین کے لیے سفر کے آغاز سے لے کر واپسی تک ایک مکمل روحانی اور آرام دہ تجربہ یقینی بنانا شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments