International

گلاسگو: مصروف ترین ریلوے اسٹیشن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

گلاسگو: مصروف ترین ریلوے اسٹیشن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن گلاسگو سینٹرل اسٹیشن کے قریب شدید آگ لگنے کے باعث اسٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق یونین اسٹریٹ پر واقع ایک ویپ شاپ میں آگ لگنے کے بعد چار منزلہ عمارت میں آگ تیزی سے پھیل گئی، آگ کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گر بھی گیا۔ ریلوے انفرااسٹرکچر ادارے نیٹ ورک ریل کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اتوار کو درجنوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ پیر کی صبح بھی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل سفری انتظامات کریں کیونکہ گلاسگو سینٹرل اسٹیشن سے گزرنے والی تمام ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments