مسلمانوں کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تل ابیب تسلیم کر لے تو انڈونیشیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بدھ کے روز فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے کہا ' فلسطین کی آزادی ہی خطے میں حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ اگر اسرائیل یہ تسلیم کر لے تو ہمیں ایک خودمختار ملک کے طور پر اسرائیل کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضمانت دینی چاہیے۔ نیز اس کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت ہے، وہ فرانس کے صدر میکروں کے ساتھ موجود تھے۔ فرانسیسی صدر میکروں نے اس موقع پر کہا ہمارا ملک فلسطینی ریاست کی آزادی کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ یاد رہے انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا ہے۔
Source: Social Media
داعش نے شام کی نئی سرکاری فوج کے خلاف "پہلے حملے" کی ذمے داری قبول کر لی
برطانیہ نے نئی اسرائیلی بستیوں کو فلسطینی ریاست کی راہ میں ’دانستہ رکاوٹ‘ قرار دے دیا
اسرائیل پر حوثیوں کے میزائل حملے جاری، کامیابی سے روک رہے ہیں : اسرائیلی فوج
مکہ مکرمہ میں طبی ماہرین نے مصری خاتون حاجی کی بینائی بحال کر دی
غزہ کی صورتِ حال بہتر ہونے تک اسرائیل کے بارے میں مؤقف 'سخت' ہونا چاہیے: میکرون
ہم غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہیں: حماس اہلکار
’خاندانی منصوبہ بندی غیراسلامی نہیں‘، بلوچستان میں علماء عوام کو آگاہی دینے کے لیے میدان میں
غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار
ٹرمپ کے گولڈن ڈوم کے لیے بری خبر، یہ دفاعی سسٹم کینیڈا کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا
امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک
لندن، گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف
"بھوکے ہیں، ہفتے میں ایک بار کھانا کھاتے ہیں".... غزہ سے 9 بچوں کی ماں کی روداد
قیدیوں کی چیخوں کی آوازیں ... فون کالوں سے اسرائیلیوں میں خوف و ہراس