International

غزہ سٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کا معاملہ، بنگلہ دیش بھی پیچھے ہٹ گیا

غزہ سٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کا معاملہ، بنگلہ دیش بھی پیچھے ہٹ گیا

اندرونِ ملک شدید ردِعمل کے بعد بنگلہ دیش غزہ میں مجوزہ ’بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس‘ میں شمولیت سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل بنگلہ دیش نے غزہ میں ’بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس‘ میں شمولیت کے حوالے سے اپنی دلچسپی بھی ظاہر کی تھی۔ اب عبوری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اس معاملے کا فیصلہ آئندہ ماہ ملک میں ہونے والے انتخابات کے بعد قائم ہونے والی نئی حکومت پر چھوڑ دیا جائے گا۔‘ بنگلہ دیش کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع غزہ امن منصوبے کے تحت مجوزہ ’بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس‘ میں شمولیت کا معاملہ گذشتہ ہفتے سامنے آیا آتھا۔ بنگلہ دیش کی قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان نے گذشتہ ہفتے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے ’اصولی طور پر اِس فورس میں بنگلہ دیش کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔‘ اس اعلان کے فوری بعد ملک کی سول سوسائٹی کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، جہاں فلسطینیوں کی حمایت کو کمزور کرنے والا کوئی بھی اقدام غیر مقبول سمجھا جاتا ہے۔ اس تنقید کے بعد ملک کے اعلٰی سفارت کار اور خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ’تاحال ’بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس‘ میں بنگلہ دیش کی شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’نگراں کابینہ فروری کے عام انتخابات سے قبل ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھائے گی جسے آئندہ آنے والی حکومت کو مکمل طور پر واپس لینا پڑے۔‘ بنگلہ دیش میں عام انتخابات 12 فروری کو ہوں گے، اور اِن میں حصہ لینے والی دو بڑی جماعتیں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی پہلے ہی نگراں حکومت کے فیصلوں سے دُوری اختیار کر چُکی ہیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور نوشاد ضمیر نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم موجودہ عبوری حکومت کی اختیار کردہ کسی بھی پالیسی کی اندھا دُھند پیروی نہیں کریں گے۔‘ اسی حوالے سے جماعتِ اسلامی کے ترجمان احسن الحق محبوب زبیر کا کہنا ہے کہ ’پارٹی اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور عوامی خواہشات کے برعکس کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments