International

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید اور 192 زخمی ہو گئے۔ اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔ یونیسیف نے کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 43314 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 19 ہو چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments