International

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں فضائی حملے میں صحافی محمود وادی شہید اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ صحافی محمود وادی کو دوران رپورٹنگ نشانہ بنایا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا جبکہ زیتون کے علاقے میں ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ’یلو لائن‘ عبور کر کے فوجیوں کے قریب پہنچنے پر 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک 350 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments