International

غزہ: پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید

غزہ: پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید

غزہ کے مشرقی علاقے میں اسکول کی عمارت میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں اسکول کی عمارت میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جہاں زخمی ہونے والوں میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورتحال مزید شدید ہوچکی ہے۔ غزہ میں گزشتہ 2 سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 70 ہزار 669 شہید جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments