International

غزہ میں سردی اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک: ’90 فیصد بے گھر افراد کے خیمے ڈوب چکے ہیں‘ غزہ انتظامیہ

غزہ میں سردی اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک: ’90 فیصد بے گھر افراد کے خیمے ڈوب چکے ہیں‘ غزہ انتظامیہ

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے عارضی مراکز میں سے 90 فیصد پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے نتیجے میں اب تک 17 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے بعد جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جانے والے خاندانوں کو اپنے بچوں کو گرم اور خشک رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے پہلے ہی مشکل حالات کو مزید بدتر بنا دیا ہے۔ یونیسف کے مطابق عارضی خیموں میں رہنے والے لاکھوں بچے اب جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً دس لاکھ افراد ایسے خیموں میں رہ رہے ہیں جو سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب طور پر مضبوط اور محفوظ نہیں ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے خبر دی ہے کہ جنگ کے دوران متاثر ہونے والی عمارتوں کے بارشوں کی وجہ سے منہدم ہونے سے ان میں پناہ لینے والے کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غزہ کی بگڑتی صورتحال کے بعد سول ڈیفنس تنظیم نے عالمی برادری سے فوری کارروائی اور امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سیلابی پانی نے رہائشیوں کے خیموں کو ڈبو دیا ہے۔ یہ خیمے ہزاروں خاندانوں کے لیے عارضی رہائش ہیں۔ لوگوں کے کپڑے، گدے اور کمبل بھیگ چکے ہیں۔ اس علاقے میں انسانی تکالیف میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔‘ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ضامن مصر نے اعلان کیا ہے کہ’اس معاہدے کے دوسرے مرحلے پر فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments