International

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: ترکیہ

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: ترکیہ

انقرہ : ترک وزیرخارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ترکی غزہ کی تعمیر نو اور امداد میں مدد کے لیے فورسز بھیجنے کو تیار ہے۔ ترک وزیرخارجہ حاقان فدان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں ڈیووس میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ترکی غزہ کے مستقبل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں فوج تعینات کرنا بھی شامل ہے۔ دی نیشنل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو "آن دی ریکارڈ ود ہیڈلی گیمبل” میں حاقان فدان نے کہا ہم غزہ کے امن منصوبے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ترکیہ اب امن بورڈ کا حصہ ہے، اب ہم غزہ کی ایگزیکٹو کمیٹی پر کام کر رہے ہیں اور بہت سی انسانی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں، لیکن جیسا کہ میں نے کہا یہ کچھ ممالک کے ساتھ بحث و اتفاق رائے کے بعد ہوگا، اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments