حماس نے اسرائیلی وزیر دفاع یسرائيل کاتز کے اس بیان پر ردِ عمل دیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے اندر فوج کے ہمیشہ رہنے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ کاتز کے بیانات "جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی" ہیں۔ انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ "قابض فوج غزہ کی پٹی کی آبادی کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل امریکی صدر کے اس منصوبے کے مکمل طور پر متضاد ہے جو اس خطے اور غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کے لیے پیش کیا گیا۔ حماس کا یہ جوابی موقف اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے آج منگل کے روز کہا تھا کہ اسرائیل کبھی بھی غزہ کی پٹی کے تمام حصوں سے دست بردار نہیں ہو گا۔ کاتز نے مغربی کنارے میں 1200 رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی تقریب کے دوران کہا "ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔" انہوں نے یہ بھی کہا "ہم مناسب وقت اور موزوں حالات میں شمالی غزہ کی پٹی میں آباد کاروں کی چوکیاں قائم کریں گے۔" تاہم بعد ازاں کاتز کے دفتر سے جاری ایک بیان میں اس موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کا "غزہ کی پٹی میں بستیاں قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔ انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے "ناحال بریگیڈ" کی موجودگی صرف سکیورٹی مقاصد کے لیے ہو گی۔ مغربی کنارے کے بارے میں کاتز نے کہا "ہم اب عملی طور پر خود مختاری کے مرحلے میں ہیں، جو ان پوزیشنوں اور اس طاقت سے پیدا ہوئی ہے جو اسرائیل نے 7 اکتوبر کے سانحے کے بعد دکھائی ہے، اور اس نے ایسے مواقع پیدا کیے ہیں جو طویل عرصے سے میسر نہیں تھے۔" واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز کے بعد سے واشنگٹن نے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی پر زور دیا ہے، جبکہ اسرائیلی اور بین الاقوامی سطح پر یہ تصدیق کی گئی ہے کہ یہ منتقلی آسان نہیں بلکہ پیچیدہ ہو گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ