International

غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنایا جائے گا: صدر ٹرمپ کا ڈیواس میں اعلان

غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنایا جائے گا: صدر ٹرمپ کا ڈیواس میں اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ڈیواس میں غزہ کے لیے قائم امن بورڈ کی ایک تقریب میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس وعدے کو پورا کریں گے کہ غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنا کر اس کی تعمیر نو کے ذریعے اسے ایک خوبصورت علاقہ بنادیا جائےگا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا حماس کو غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت ہتھیاروں سے دست بردار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے انتباہ کیا اور کہا انہیں اپنے ہتھیاروں سے دستبردار ہونا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ہم انہیں ختم کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے حماس کے لیے کہا اس گروپ کا جنم ہوا تو اس وقت بھی اس کے ہاتھ میں اسلحہ تھا۔ ایک روز قبل ڈیواس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی صدر اضحاک ہرذوگ نے کہا تھا غزہ میں جنگ بندی کا اگلا مرحلہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔ اسرائیلی صدر نے مزید کہا حماس کو غیر مسلح کرنا جنگ بندی معاہدے کا تقاضا ہے۔ اسی طرح فلسطینی مسلح گروپوں کو ختم کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے امن بورڈ کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط کریں گے ۔ انہون نے کہا امن بورڈ کے وسیع تر کردار ہو گا ۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ طاقتیں اس سے پریشان ہوں۔ تاہم انہوں نے اسی موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ امن ورڈ کے فورم کی اقوام متحدہ ذنے منظوری دی تھی۔ یاد رہے دنیا میں کئی گوشوں سے اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا یے کہ صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو نظر انداز کرنے کی راستے پر ہیں اور اپنی مرضی کے متبادل ادارے اور نئے فورم اسی لیے بنا رہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments