اسرائیلی فوج نے آج جمعے کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہروں خان یونس اور رفح پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے۔ یہ کارروائی ایسے وقت کی گئی جب میامی میں غزہ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے بنی سہيلا پر بم باری کی، اور توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرقی علاقوں پر مشین گنوں سے فائرنگ بھی کی۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے خان یونس کے کھلے سمندر میں شدید فائرنگ کی۔ اسی طرح رفح کے سمندر میں مچھیروں کی کشتیوں پر بھی اسرائیلی بحری جہازوں نے مشین گنوں سے گولہ باری کی۔ اسرائیلی فضائیہ نے رفح پر بھی کئی حملے کیے، جس کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس کے ایک اہل کار کے مطابق، امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف جمعہ کو میامی میں قطر، مصر اور ترکیہ کے حکام سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ خبر رساں ادارے "فرانس پریس" کے مطابق دو سال سے جاری جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے ضامن اور ثالث ممالک، قطر اور مصر نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر مبنی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس منصوبے میں خاص طور پر اسرائیلی افواج کا انخلا اور ایک بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی شامل ہے۔ دوسری جانب، اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اب بھی غیر مستحکم ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ تباہ حال پٹی میں انسانی صورتحال بدستور ابتر ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ