International

غزہ جنگ کی وجہ سے 2ملین اسرائیلی شہریوں کو  ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اسرائیلی اخبار

غزہ جنگ کی وجہ سے 2ملین اسرائیلی شہریوں کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اسرائیلی اخبار

اسرائیل میں غزہ جنگ کی وجہ سے عام شہریوں اور فوجیوں میں دماغی پریشانیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار ’یدوتھ اہرونوتھ‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال جاری رہنے والی غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج سمیت عام شہریوں میں نفسیاتی مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یہ بھی دعویٰ کررہا ہے کہ طویل عرصے سے جاری جنگ کے باعث یہ عوام کی دماغی مسائل میں جو اضافہ ہوا ہے ان سے چھٹکارہ موجودہ وسائل میں ممکن نہیں ہے۔ اسرائیلی ماہر نفسیات پروفیسر روتھ نے کہا ہے کہ 2018ء میں 10 میں سے 1 شہری ذہنی مسائل کا شکار تھا، جس میں اب شدید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ غزہ جنگ میں الجنھے کی وجہ سے اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ اکتوبر 2023ء سے اکتوبر 2025ء کے دوران اس جنگ کے دوران 36 اسرائیلی فوجیوں نے مختلف اوقات میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments